کمزور طبقے کو گھروں کی تعمیر میں مدد دینےکا منصوبہ 51

کمزور طبقے کو گھروں کی تعمیر میں مدد دینےکا منصوبہ

ملتان(اجالا نیوز ایچ ڈی-7 فروری2021)
وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشرے کے کمزور طبقات کو گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کے ضمن میں اہم کامیابیاں سامنے آ رہی ہیں۔حکومت کی جانب سے صرف معروف تنظیم اخوت کو فراہم کردہ پانچ ارب روپے کی رقم کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک ساڑھے سات ہزار گھروں کی تعمیر کے لئے تین ارب پینتیس کروڑ ارب روپے بروئےکار لائے جا چکے ہیں جبکہ فراہم کردہ رقوم کی ریکوری کا تناسب سو فیصد رہا ہے۔ واپس موصول شدہ رقوم مزید خاندانوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔ دو ہزار چار سو سولہ مزیددرخواستوں پر کام جاری ہے۔ مستفید ہونے والے خاندانوں کی اکثریت ایسے افراد پر مشتمل ہے جن کے مالی وسائل نہایت محدود تھے۔ مستفید ہونے والے خاندانوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں