پاکستان ۔جنوبی افریقہ ٹی 20سیریز : دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری۔تین ٹی20میچز کی سیریز کا پہلا میچ11فروری کو کھیلا جائیگا 74

پاکستان ۔جنوبی افریقہ ٹی 20سیریز : دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری۔تین ٹی20میچز کی سیریز کا پہلا میچ11فروری کو کھیلا جائیگا

ملتان(اجالا نیوز ایچ ڈی-7 فروری2021)
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20سیریز کیلئے دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیمیں سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کیلئے پر عزم ہیں ۔قومی کرکٹرز نے کوچ کی نگرانی میں نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 11فروری سے ہوگا دوسرا میچ 13 جبکہ آخری ٹی20میچز 14فروری کو کھیلا جائے گا۔میچز شام چھ بجے شروع ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں