پاکستان خطے میں امن کا خواہاں - ہندوستان افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے : معاون خصوصی معید یوسف 33

پاکستان خطے میں امن کا خواہاں – ہندوستان افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے : معاون خصوصی معید یوسف

اسلام آباد(اجالا نیوز ایچ ڈی-7 فروری2021)
معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ہماری جامع سیکیورٹی پالیسی ہے جس کا ہدف انسانی سلامتی اور فلاح ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہندوستان افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔خطے میں امن ہندوستان کے درست سمت میں چلنے پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے اور اس کی پاسداری کرتا ہے ۔اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کیا ہوا وعدہ پورا کرے۔کشمیری اقوام متحدہ کے کئے گئے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر مایوس ہیں۔میعد یوسف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کو صحیح اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا موقف اور جائز مطالبات دنیا کو فعال طریقہ سے باور کراتا رہے گا ۔پاکستان کے وژن کے تین ستون ہیں جن میں علاقائی امن، راہداری اور ترقیاتی شراکت داری شامل ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر زمین کے تنازعہ سے پہلے انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔مغربی میڈیا بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر سرزش کر رہا ہے ۔یہ پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی پاکستان کو نقصان پہچانے کے گرد گھومتی رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں