راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ کے 4دن مکمل : جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے مزید243رنز اور پاکستان کو9وکٹوں کی ضرورت 36

راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ کے 4دن مکمل : جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے مزید243رنز اور پاکستان کو9وکٹوں کی ضرورت

راولپنڈی(اجالا نیوز ایچ ڈی-7 فروری2021)
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔چار دن مکمل ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے مزید243رنز اور پاکستان کو9وکٹوں کی ضرورت ہے۔
چوتھے دن پاکستان نے 129رنز6کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز شروع کی تو محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان 298رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔محمد رضوان نے 15چوکوں کی مدد سے 115رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔نعمان علی نے قیمتی 45رنز جوڑے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ’’جارج۔لینڈے‘‘ نے 5وکٹیں حاصل کیں۔’’کیشوو۔مہاراج‘‘ نے 3 اور ’کاگیسو۔ربادا‘‘ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلی اننگز میں 71رنز کے خسارے میں رہنے والی جنوبی افریقن ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 370رنز کا ہدف ملا۔چوتھے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 127رنز بنالئے۔واحد آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ڈین ایلگر تھے جو 17رنزبنانے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔’’ایڈن مرکرم‘‘59اور’’راسی ۔وین۔ ڈر۔ ڈوسن‘‘48رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔دونوں کے درمیان 94رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں