دُلہن کا پوز بنانے پر دولہا نے فوٹوگرافر کو تھپڑ دے مارا 214

دُلہن کا پوز بنانے پر دولہا نے فوٹوگرافر کو تھپڑ دے مارا

ملتان(اجالا نیوز ایچ ڈی-7 فروری2021)
اکثر لوگ شادی میں فوٹو گرافرز کے انوکھے پوز سے پریشان ہو جاتے ہیں اور اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دولہا اور دلہن کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر دولہا اور دلہن کے ساتھ فوٹوگرافر موجود ہے۔
یڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹوگرافر دُلہن کو الگ الگ پوز بتا رہا ہوتا ہے اور اتنے میں دولہا طیش میں آجاتا ہے اور فوٹوگرافر کو ایک تھپڑ رسید کرتا ہے۔
دولہا جیسے ہی فوٹو گرافر کو تھپڑ مارتا ہے تو دلہن یہ سب دیکھ کر اتنا ہنستی ہےاور ہنستے ہنستے ہو ئے زمین پر ہی بیٹھ جاتی ہے۔
بعدازاں دُلہن کے قہقہوں سے دولہا اور فوٹوگرافر بھی ہنسنے لگتا ہے، اس ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر اس ویڈیو پر اب تک 45 ہزار سے زائد لائیکس اور 12 ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے کمنٹس کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں