امریکی ریپر نے 24 ملین ڈالر کا ہیرا ماتھے پر جَڑوا لیا 69

امریکی ریپر نے 24 ملین ڈالر کا ہیرا ماتھے پر جَڑوا لیا

ملتان(اجالا نیوز ایچ ڈی-7 فروری2021)
دنیا بھر میں کچھ لوگ ایسے پائے جاتے ہیں جن کے شوق نرالے ہوتے ہیں اور انہیں اپنے نرالے شوق پورے کرنے میں خوشی حاصل ہوتی ہے۔
آج ہم آپ کو امریکا کے معروف ریپر لِل اوزی ورٹ کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے حال ہی میں اپنے ماتھے پر قدرتی گلابی ہیرا جَڑوا لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپر کی جانب سے امپلانٹ کرائے جانے والے اس قدرتی گلابی ہیرے کی قیمت 24 ملین ڈالرز ہے۔
امریکی ریپر لِل اوزی ورٹ نے یہ ہیرا اپنے پسندیدہ جیولری ڈیزائنر ایلیوٹ ایلیانٹ سے حاصل کیا ہے۔
26 سالہ ریپر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ماتھے پر ہیرا جَڑا ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں لِل اوزی ورٹ نے لکھا کہ ‘خوبصورتی تکلیف ہے’۔
امریکی ریپر کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر لاکھوں صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ لِل اوزی ورٹ کو مہنگی ترین گھڑیاں، گاڑیاں اور ڈیزائنرز کپڑے خریدنے کا شوق ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں اب تک سب سی مہنگی چیز یہ گلابی ہیرا خریدا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں قیمتی گلابی ہیرے کی قیمت ادا کرنے میں 4 سال کا عرصہ لگا۔
امریکی ریپر کا کہنا ہے کہ یہ گلابی ہیرا 10 سے 11 قیراط کا ہے کہ جو کہ ان کی لگژری گاڑی بگاٹی سے بھی زیادہ مہنگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں