براڈ شیٹ معاملہ: جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری 45

براڈ شیٹ معاملہ: جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اجالا نیوز ایچ ڈی-30جنوری-2021)
اسلام آباد: براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کےمطابق کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا گیا جو 6 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرے گا جب کہ کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانےکا اختیار ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کےانتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کرےگا جب کہ کمیشن براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا۔
اس کے علاوہ کمیشن 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرےگا۔
کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن کی کاپی اٹارنی جنرل، سیکرٹری ٹو صدر، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اور سیکرٹری قانون کو بھی کاپی ارسال کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن نے براڈ شیٹ کمیشن کے معاملے پر جسٹس (ر) عظمت سعید کو کمیشن کا سربراہ بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں