لاہور میں گورا قبرستان کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ 15

لاہور میں گورا قبرستان کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

لاہور(اجالا نیوز-24جنوری-2021)
ریسکیو ذرائع کے مطابق مارے گئے تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کی شناخت عمر، زاہد اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 18 سے 21 برس کے درمیان تھیں۔
حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
نوجوانوں کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کیے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں