شادی سے چند گھنٹے قبل ورون دھون کی گاڑی حادثے کا شکار 30

شادی سے چند گھنٹے قبل ورون دھون کی گاڑی حادثے کا شکار

انڈیا(اجالا نیوز-24جنوری-2021)
بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون کی گاڑی شادی سے ایک روز قبل حادثے کا شکار ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے اداکار محفوظ رہے۔
اداکار ورون دھون کے لیے ان کے دوست کی جانب سے بیچلر پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا اور اداکار پارٹی میں شرکت کے لیے علی باغ جا رہے تھے جب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ معمولی تھا اور کار میں سوار افراد کو کسی بھی قسم کو چوٹ نہیں آئی۔
گزشتہ روز ورون دھون کی بیچلر پارٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہوئی تھیں، تصویر میں اداکار کو دوستوں کے ہمراہ پارٹی انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون آج ( 24 جنوری) کو اپنی گرل فرینڈ دوست نتاشا دلال کے ساتھ علی باغ کے مینشن ہاؤس میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ اداکار کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل فون کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں