اسلام آباد کے ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 18

اسلام آباد کے ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسلام آباد(اجالا نیوز-21جنوری-2021)
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خواتین مالکان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین اپنا اور پھر اپنے منیجر کا تعارف کرواتی ہیں اور پھر ان میں سے ایک منیجر سے سوالات پوچھتی ہے اور پھر انگریزی میں بات کرنے کا کہتی ہے اور پھر منیجر کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی پر خاتون کہتی ہیں کہ یہ ہمارے منیجر ہیں جو ہمارے پاس 9 سال سے ہیں، اور یہ وہ بہترین انگریزی ہے جو یہ بولتے ہیں۔
اس ویڈیو پر کسی صارف نے مالکان کے رویے کو تکبر کہا ہے توکسی نے پاکستانی اشرافیہ کی امارت پرستی، حاکمانہ سوچ اور بری تربیت کی عکاسی قرار دیا ہے۔
ایک نے تو خواتین مالکان کو ‘سستے انگریز’ کا لقب بھی دے دیا اور منیجر کو ہیرو قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جارہے ہیں کہ جب انگریزی ہماری مادری زبان نہیں ہے تو اسے روانی سے نہ بولنے میں شرمندگی کیوں ہو؟ شہریوں نے مالکان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب سابق گورنر پنجاب کے صاحب زادے شہباز تاثیر نے ریسٹورنٹ منیجر کو نوکری کی پیشکش کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں