لاہور : سات ممالک کے 21 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی نوجوان فرحان ایوب کا کہنا ہے کہ سات سال کی عمر سے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کررہا ہوں۔ 14

لاہور : سات ممالک کے 21 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی نوجوان فرحان ایوب کا کہنا ہے کہ سات سال کی عمر سے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کررہا ہوں۔

لاہور(اجالا نیوز-13جنوری-2021)
فرحان ایوب نے بتایا کہ سال 2014 میں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ایک منٹ میں 34 کپ اپس انجام دے کر ریکارڈ توڑا۔ اس سے قبل یہ اعزاز ایک برطانوی کھلاڑی کے پاس تھا جس کا اسکور ایک منٹ میں 22کپ اپس تھا۔
انہوں نے کہا کہ پھر مزید تین سال تک کوششیں جاری رہیں اور پھر2017میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ بریک کیا۔ وہ موسٹ نو ہینڈڈ کیپ اپ کا ریکارڈ تھا جو سب سے مشکل ریکارڈ تھا۔
فرحان ایوب نے کہا کہ اس ریکارڈ میں سر کے بل بغیر ہاتھوں کی مدد سے اٹھنا تھا، یہ ریکارڈ توڑنے پر وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں انہیں شیلڈ بھی دی تھی۔
فرحان نے مزید بتایا کہ وہ موٹیویشنل سپیچز بھی کرتے ہیں اور ملک کے کئی بڑے تعلیمی اداروں میں طلبہ سے خطاب کر چکے ہیں جس کا مقصد یہ جذبہ بیدار کرنا ہوتا ہے کہ پاکستان نے آزادی دی ہے اس ملک کے لیے کچھ کریں۔
انہوں نے کہا کہ دن رات میری یہی سوچ ہوتی ہے کہ ملک کے لیے کیا کروں سب کو ایسا ہی سوچنا چاہیے۔ میں تعلیم کے ساتھ کچھ اور کرنے کا بھی سوچتا ہوں جس سے ملک کا نام روشن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں