اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ترک وزیرخارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان اورعالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پرتشویش کا اظہار کیا۔ 20

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ترک وزیرخارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان اورعالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پرتشویش کا اظہار کیا۔

اسلام آباد(اجالا نیوز-13جنوری-2021)
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ کثیرالجہتی تعلقات،باہمی دلچسپی کےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے پاکستان،ترکی کےمابین دوطرفہ تعلقات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کےفیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا اور اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک پرجلد عملدرآمدکویقینی بنانےپرزور دیا۔
شاہ محمودقریشی نے ترک وزیرخارجہ کو بھارتی قابض افواج کے کشمیریوں پر مظالم اور بھارت کی وجہ سےخطےکودرپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرپرترکی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔
وزیرخارجہ نےا فغانستان میں قیام امن کیلئےپاکستان کی کاوشوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کےمابین نقطہ نظرمیں مماثلت خوش آئند ہے۔
وزرائےخارجہ نےعالمی سطح پر اسلاموفوبیاکےبڑھتےہوئےرجحان پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدارکےتحفظ کیلئےمشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں