32

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کئی دہائیوں بعد بدترین برفانی طوفان دیکھا گیا۔

میڈرڈ (اجالا نیوز-09جنوری-2021)
سمندری طوفان کے ساتھ برفباری اور تیز ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ ڈالے، کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔
برفانی طوفان کے باعث میڈرڈ شہر کی ٹرین سروس معطل اور ائیرپورٹ بھی بند کر دیا گیا۔
میڈرڈ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں