پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور نے خون کا عطیہ دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور اپوزیش پر تنقید کی اور عوام کو اپوزیشن کا خون لگوانے سے پرہیز برتنے کے مشورے دیے۔ 27

خون عطیہ کرتے ہوئے علی گنڈہ پور کے نواز شریف اور فضل الرحمان کے خون پر بھی تبصرے

ڈیرہ اسماعیل خان(اجالا نیوز-31دسمبر-2020)
پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور نے خون کا عطیہ دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور اپوزیش پر تنقید کی اور عوام کو اپوزیشن کا خون لگوانے سے پرہیز برتنے کے مشورے دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتساب کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا خون خشک ہے، پہلے بھی ان کے پیلیٹلس گر گئے تھے۔
علی امین گنڈہ پور نے عوام کو مولانافضل الرحمان کے خون کا عطیہ لینے سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جس کو مولانا کا خون لگے گا وہ غریب اور باقی امیر ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں