انگین آلتان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار 31

انگین آلتان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

لا ہور(اجالا نیوز-10دسمبر-2020)
ترکی سمیت دنیا بھر میں مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انیگن آلتان کوپاکستان بلانے والے ملزم کاشف کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق انگین آلتان کی میزبانی کرنے والاملزم کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے جس کے باعث ملزم کاشف ضمیر کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کےلیے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مزاحمت بھی کی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان لاہور کے مختصردورے پر آئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں