ایک رپورٹ کے مطابق دونوں نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ایک غیر اعلانیہ دورے پر ہوئی۔ 37

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکا(اجالا نیوز-23نومبر-2020)
ایک رپورٹ کے مطابق دونوں نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ایک غیر اعلانیہ دورے پر ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے خفیہ طور پر ملاقات کی۔
امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ یوسی کوہن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے ملاقات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جب کہ سعودی حکومت کی طرف سے بھی اس ملاقات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو گزشتہ کئی عرصے سے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔
حال ہی میں امریکا کی ثالثی کی بدولت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال ہوئے اور پھر بحرین اور سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں