دُبئی امیگریشن نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو وزٹ ویزہ اور انٹری پرمٹ دینے پر بھی غیر معینہ مُدت کے لیے پابندی عائد کر دی۔ 18

دُبئی حکومت نے پاکستانیوں کو دُبئی آنے سے روک دیا۔

دُبئی (اجالا نیوز-18نومبر-2020)
دُبئی امیگریشن نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو وزٹ ویزہ اور انٹری پرمٹ دینے پر بھی غیر معینہ مُدت کے لیے پابندی عائد کر دی۔دُبئی حکومت نے پاکستانیوں کے داخلے پر مبینہ طور پر پابندی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دُبئی امیگریشن نے ویزہ اور انٹری پرمٹ دینا بند کر دیا ہے۔دُبئی امیگریشن نے اس نئی پابندی کے حوالے سے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔دُبئی کی جانب سے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی یہ تازہ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
ان ممالک میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، کینیا، صومالیہ ، افغانستان شامل ہیں۔
جس کے بعد پاکستانی شہریوں کو دُبئی کے نئے ویزوں کا اجراء روک دیا گیا ہے۔ پابندی کا یہ اطلاق غیر معینہ مُدت تک جاری رہے گا۔
دُبئی حکومت کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم مختلف میڈیا ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دُبئی حکومت نے کئی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، جس کی وجہ ان ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز بتائی گئی ہے۔
صبح دُبئی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے مسافروں کا آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ٹکٹوں کی واپسی کا معاملہ دُبئی حکومت کے اجازت دینے یا نہ دینے سے مشروط ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں