پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری جاری کر دیا گیا ہے۔ 13

ساہیوال: سینئر خاتون پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ساہیوال میں ادارہ تحفظ خواتین میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

ساہیوال(اجالا نیوز-17نومبر-2020)
پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیش کے مطابق نوید اسلم کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر مقرر کیاگیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کے خلاف خاتون سینئرپوسٹ ماسٹر کو تھپڑمارنے پر مقدمہ بھی درج ہے اور وہ اس مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں