17

پاکستان اور روس کے خصوصی دستوں کی مشترکہ فوجی مشق دروزبا فائیو کا تربیلا میں آغاز ہوگیا۔

ملتان(اجالا نیوز-نومبر08-2020)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دروزبا فائیو کی افتتاحی تقریب کے آغاز میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں روس کے سفیر دانیلا گنچ نے شرکت کی جبکہ دونوں ممالک کی افواج کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز دو ہفتوں پر مشتمل انسداد دہشت گردی مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں