30

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کپواڑہ(اجالا نیوز-نومبر08-2020)
بھارتی فوج پر حملہ ضلع کپواڑہ میں کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی افسر سمیت 4 بھارتی فوجی مارے گئے۔
دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ ہی میں محاصرے کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے کپواڑہ کے مختلف علاقوں کا محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض افواج کی جانب سے آئے روز بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں