116

پنجاب فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ملتان کے عہدیداران کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری جناب خواجہ مظہر الحق سے ملاقات۔

ملتان(اجالا نیوز-27اکتوبر-2020)
پنجاب فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ملتان کے عہدیداران کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری جناب خواجہ مظہر الحق سے ملاقات اور سپورٹس کی بحالی میں پیش آنے والے مسائل پر گفتگو۔ عہدیداران میں خالد محمود، چودھری رضوان توصیف، رانا عدنان، میڈم رومانہ، سجاد حسین، مختیار احمد، قیصر رضا، صابر چاون اور ملتان کے دیگر فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز شامل تھے۔ملاقات میں سکولز میں سپورٹس کی بحالی میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کو پیش آنے والے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ DEO جناب مظہر الحق صاحب نے یقین دہانی کروائی کے سکولز میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کو درپیش مسائل حل کرواے جائیں گے۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے ہدایات ہیں کہ ہر اسکول میں سپورٹس لازمی ہو اور سکاؤٹس یونٹ بھی موجود ہو۔ اس لیے ہم سب کو مل کر سپورٹس اور اسکاؤٹنگ کی بحالی کو یقینی بنانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “پنجاب فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ملتان کے عہدیداران کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری جناب خواجہ مظہر الحق سے ملاقات۔

  1. Villages of Multan road are very dirty and filled with gutter water.Like Kotla mahran roads road of hospital always filled with gutter water .nobody can stop people.many patients sloped daily on roads

اپنا تبصرہ بھیجیں