8

کوئٹہ دھماکے میں دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی۔

کوئٹہ(اجالا نیوز-25اکتوبر-2020)
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک گاڑی اور متعدد موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خڈشہ ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)کا جلسہ بھی جاری ہے اور نیکٹا نے بلوچستان میں تھریٹ الرٹ بھی جاری کر رکھا تھا۔
وزارت داخلہ بلوچستان نے پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر آج کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر کھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں