34

پاکستان کی مسلح افواج کا اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار۔

ملتان(اجالا نیوز-24اکتوبر-2020)
پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے 28 ممالک میں 46 اقوام متحدہ کے امن مشنز میں حصہ لیا، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 2 لاکھ پاکستانی فوجی حصہ لے چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لیے اب تک 158 پاکستانی فوجی اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں