20

مریم نواز نے طیارے میں اپنی سالگرہ منائی۔

لاہور(اجالا نیوز-24اکتوبر-2020)
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور سے کوئٹہ جاتے ہوئے طیارے میں اپنی ایڈوانس سالگرہ منائی۔

مریم نواز کی سالگرہ 28 اکتوبر کو ہوتی ہے لیکن پارٹی رہنما ان کی ایڈوانس سالگرہ منانے کے لیے کیک طیارے میں لے آئے۔
مریم نواز نے لاہور سے کوئٹہ جاتے ہوئے طیارے میں کیک کاٹا اور اس موقع پر ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود ہیں۔
مریم نواز کی ایڈوانس سالگرہ کی تقریب کیلئے پکچر کیک کا خصوصی اہتمام کیاگیا تھا، شرکا نے پارٹی رہنما کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں