11

ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر افغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا انکشاف۔

افغانستان(اجالا نیوز-23اکتوبر-2020)
افغانستان میں تعینات رہنے والے امریکی فوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا کے فوجیوں نے افغان قیدیوں کو لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر ایک افغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
امریکی میرین ہیلی کاپٹر عملے کے سربراہ کا آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2012 میں افغان صوبے ہلمند میں منشیات کے خلاف آسٹریلیا اور امریکا کے مشترکہ آپریشنز کے دوران ایک آپریشن میں 7 افغانوں کو پکڑا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب پائلٹ نے ہیلی کاپٹر میں گنجائش نہ ہونے کا بتایا تو آسٹریلوی کمانڈوز نے ان میں سے ایک افغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور باقی چھ گرفتار افغانوں کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر روانہ کر دیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے جنگی جرائم پر آسٹریلیا میں تحقیقات کی جارہی ہیں اور مذکورہ واقعے کے علاوہ بھی نہتے افغان شہریوں کی ہلاکت کے کئی معاملات زیر تفتیش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں