18

وسیم خان کو انگلینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کی قوی امید۔

مختصر سیریز کسی ڈیل کے بجائے ای سی بی سے اچھے تعلقات کا نتیجہ ہے :چیف ایگزیکٹو
لاہور (اجالا نیوز۔ 17 اکتوبر 2020ء ) آئندہ برس کے اوائل میں انگلینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے پر امید چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ یہ کسی ڈیل کے بجائے ای سی بی سے اچھے تعلقات کا نتیجہ ہے جس کیلئے دونوں کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ حکام میں بات چیت ہوتی رہی ہے جبکہ برٹش ہائی کمشنر نے بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
وسیم خان کے مطابق انہوں نے 12 اکتوبر کو پی سی بی کی جانب سے ایک خط لکھ کر دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس کی تصدیق ای سی بی کے بیان سے بھی ہو گئی ہے اور اب رسمی جواب کا انتظار ہے جس کے بعد کورونا اور سیکیورٹی کے جائزوں سے متعلق اقدامات کے بارے میں سوچا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات ای سی بی کی جانب سے ٹیم بھیجنے کی خواہش ہے کیونکہ انہیں عالمی سطح کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی اہمیت کا بھی علم ہے ۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ فی الوقت انگلینڈ ٹیم کا ٹور 2022ء سے قبل شیڈول نہیں لیکن پی سی بی نے اس امید پر اسے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے کہ وہ آئندہ برس جنوری سے مارچ کے درمیان سری لنکا اور بھارت کیخلاف سیریز کے دوران ایک ہفتے کیلئے پاکستان آ سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں