23

گجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا پاور شو، آج جعلی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے: مریم

گجرانوالہ(اجالا نیوز-16اکتوبر-2020)
گجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ مختلف شہروں سے سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پی ڈی ایم آج مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں