13

اورماڑہ کے قریب دہشتگردی کا نشانہ بننے والے 14 شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ۔

بلوچستان(اجالا نیوز-16اکتوبر-2020)
بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 14 شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ لسبیلہ کےعلاقے حب میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ کے بعد میتیں آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردی گئیں۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز دہشت گردی کے دو بزدلانہ واقعات میں 20 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پردہشت گرد انہ حملےکامقدمہ تا حال در ج نہیں ہوسکا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی والے علا قے سےشواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں