53

راحت علی، محمد عرفان اور بلاول بھٹی کو ٹیم سے آوٹ کر دیا۔

ملتان( اجالا نیوز-11اکتوبر-2020)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 کے دوسرے مرحلے میں سدرن پنجاب ٹیم منجمنٹ نے فٹنس مسائل اور ناقص کارکردگی پر ملتان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر راحت علی، محمد عرفان اور بلاول بھٹی کو ٹیم سے آوٹ کر دیا اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلے کے ابتدائی چار میچز میں راحت علی” محمد عرفان اور بلاول بھٹی نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر سدرن پنجاب ٹیم مینجمنٹ نے تینوں فاسٹ بولرز کو ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں شامل نہ کرتے ہوئے متبادل کرکٹرز کو چانس دینے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں