26

کمشنر ملتان کی پی سی بی سے ملتان میں پاکستان زمبابوے کے میچز کے انتظامات کیلئے 20 کروڑ کی ڈیمانڈ۔

ملتان (اجالا نیوز)
کمشنر ملتان ڈویژن نے پاکستان اور زمبابوے کے ڈے اینڈ نائٹ میچ کے انتظامات کرانے کیلئے پی سی بی سے 20کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے ہیں جبکہ اس سے قبل پی ایس ایل میچ 2020 پر ہونے والے اخراجات 15 کروڑ بھی مانگ لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن نے پی سی بی کو مراسلہ ارسال کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان نے پی ایس ایل 2020 کے میچز پر 15کروڑ روپے سے زائد اخراجات کئے ، ٹائم کم ہونے کی وجہ سے ٹینڈرز کے بجائے ارجنسی کا سہارا لیا گیا تھا۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے 15کروڑ روپے سے زائد اخراجات کرنے پر اینٹی کرپشن نے بھی تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان میں پاکستان اور زمبابوے کی سیریز رکھی ہے۔
ٹیموں کے روٹس کو روشن رکھنے اور دیگر انتظامات پر 20کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات متوقع ہیں ، پی سی بی ایڈوانس میں 20کروڑ روپے کی رقم میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کو جاری کرے تاکہ انتظامات کئے جا سکیں جبکہ سابقہ 15 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کو فراہم کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں