25

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، فواد چوہدری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگراور مشیر برائے وزیر اعظم شہزاد اکبرکی ملاقات۔

ملتان (اجالا نیوز)
وزیر اعلی پنجاب سے وفاقی وزراء سے ملاقات میں پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلی عثمان عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور دیہات کی یکساں ترقی کے لئے پائیدار عملی اقدامات کئے گئے ہیں – کوئی بھی شہر یا قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا-
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے گا- 1394 زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے کا ہدف مقرر کیا ہے – پنجاب میں کورونا صورتحال کے پیش نظر 56 ارب روپے کا ریکارڈٹیکس ریلیف دیاگیا –
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت سوشل سیکٹر کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے – پنجاب میں ٹیکس کم کئے گئے مگر ٹیکس بیس کو بڑھایا جا رہا ہے – 61 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس مسترد کی گئی ہیں –
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں سخت مالی ڈسپلن پر کاربند ہیں – ترقی کے عمل میں وفاقی وزراء کے تجربے اور رہنمائی سے استفادہ کیا جائے گا- صوبے میں تعمیراتی سیکٹر کے لئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں –
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سٹمپ ڈیوٹی کی شرح 5فیصد سے کم کر 1 فیصد کر دی گئی ہے – اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی ترقیاتی کام کرائے جائیں گے – اس ضمن میں موثر میکنزم مرتب کر کے آ گے کی طرف بڑھیں گے –
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی طرح اراکین قومی اسمبلی بھی میرے ساتھی ہیں -اراکین قومی اسمبلی کو ان کا جائز حق ضرور دیں گے – نئے بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جائے گا-
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر مربوط انداز میں کام کریں گے –
اسد عمر نے کہا کہ عوام کو سہولتیں پہنچانے کے لئے پنجاب اور وفاق قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے-
شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے-
وفاقی وزراء نے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی سکیموں کے بارے میں تجاویز دیں
وزیر اعلی عثمان بزدار نے وفاقی وزراء کی تجاویز اور سفارشات پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بریفنگز دیں
صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمود الرشید ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں