16

زواری ایف15لیگ 22اکتوبر 2020ء سےشروع ہو گی اور 4روز جاری رہے گی۔

ملتا ن(اجالا نیوز)
زواری ایف15لیگ 22اکتوبر 2020ء سےشروع ہو گی اور 4روز جاری رہے گی۔ لیگ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ13اکتوبر ہے۔اوپن بنیاد پر کسی بھی کلب کا یا کسی بھی شہر کا کرکٹر رجسٹریشن کرانے کا اہل ہو گا۔ دوسرے شہروں سے آنیوالے کرکٹرز کو ملتان میں اپنے قیام و طعام کا انتطام خود کرنا ہو گا۔ایف 15لیگ کی انتظامیہ کے مطابق لیگ کے بہترین بائولر۔ بہترین بیٹسمین۔وکٹ کیپراور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 5ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ہر لیگ میچ کے مین آف دی میچ کو بھی ایک ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔چیمپئن ٹیم کو 50ہزار روپے۔ رنر اپ کو20 ہزار روپے کیش ایوارڈ ملےگا۔ لیگ میں شرکت کرنیوالے ہر کرکٹر کو رنگین یونیفارم بھی دیئے جائیں گے۔رجسٹریشن کے خواہشمند کرکٹرز سے زواری اکیڈمی کے نمبر سے رابطہ کیلئے کہا گیا ہے۔
زواری کرکٹ اکیڈمی ملتان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں