19

ایپل نے نئی ایپل واچ سیریز 6 اور ایپل واچ ایس ای پیش کر دیں ہیں۔

ملتان(اجالا نیوز)
ایپل نے نئی ایپل واچ سیریز 6 اور ایپل واچ ایس ای پیش کر دیں ہیں۔ ایپل واچ سیریز 6 کے حوالے سے سامنے آنے والی بہت سی افواہیں درست ثابت ہوئی ہیں اس لیے اس تقریب میں ایپل واچ کے حوالے سے کوئی بڑی خبر سامنے نہیں آئی۔
ایپل واچ سیریز 6۔
ایپل واچ سیریز 6 اپنی پیش رو سیریز 5 کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہے جس میں بہت سے نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔
اس میں ایپل کا نیا ایس 6 چپ سیٹ ہے۔ اس میں شامل نئی ڈوئل کور چپ کے متعلق ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپل واچ سیزیز 5 میں شامل ایس 5 سے 20 فیصد تیز رفتار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں