49

افغانستان میں خوفناک دھماکا، 100 سے زائد ٹینکر تباہ، اربوں ڈالر کا نقصان

افغانستان(اجالا نیوزایچ ڈی-14فروری2021)
افغانستان میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہو گئے۔
ترجمان گورنر ہرات نے گزشتہ روز ہونے والے گیس ٹینکر کے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے بھاری نقصان ہوا۔
گورنر ہرات کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہوئے اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
ادھر سربراہ ہرات چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹینکر پھٹنے سے لگنے والی آگ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
ٹینکر پھٹنے سے لگی آگ سے ایران سے آنے والی 132 کلو واٹ پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا تھا، پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچنے سے ایران سے ہرات آنے والی بجلی معطل ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے باعث ہرات کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے۔
خیال رہے کہ ٹینکر ایرانی بارڈر کے قریب ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ گیس ٹینکر پھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں